ڈی پی او کی کھلی کچہری ،شہریوں نے براہِ راست مسائل بتائے

 ڈی پی او کی کھلی کچہری ،شہریوں نے براہِ راست مسائل بتائے

ڈی پی او کی کھلی کچہری ،شہریوں نے براہِ راست مسائل بتائے کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو شکایات کیلئے براہِ راست پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہریوں کی پولیس سے متعلق شکایات اور مسائل کے فوری ازالے کے لیے ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے ڈی پی او شکایت سیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے براہِ راست اپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔ ڈی پی او نے شہریوں کی بات سنی اور مختلف معاملات پر متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو اپنی شکایات کے لیے براہِ راست پلیٹ فارم فراہم کرنا اور بلا تاخیر داد رسی کو یقینی بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...