چنیوٹ آلودگی کا باعث بننے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

چنیوٹ آلودگی کا باعث بننے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

محکموں کے تعاون، صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کی نگرانی اور ماحولیاتی قوانین کا جائزہ

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اینٹی سموگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع میں سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واثق عباس ہرل، اسسٹنٹ کمشنر شائستہ جبین، ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ ڈاکٹر حنا ستار، ڈی ایس پی ٹریفک خرم شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ، ڈی او آئی پی ڈبلیو، سی اوز ضلع کونسل و میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ ڈاکٹر حنا ستار نے اینٹی سموگ اقدامات، ماحولیاتی آلودگی کی صورتحال اور مختلف محکموں کی کارروائیوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں سموگ کی روک تھام کے لیے محکموں کے باہمی تعاون، صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کی نگرانی اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے افسران کو ہدایت کی کہ اینٹی سموگ اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، روزانہ کی بنیاد پر سرگرمیاں جاری رکھی جائیں اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...