ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی، 2 تعمیراتی کیس منظور، 3 مؤخر
ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی، 2 تعمیراتی کیس منظور، 3 مؤخرداؤدخیل کی حدود میں عمارتوں کی تعمیر کی منظوری سے متعلق مختلف کیسز کا جائزہ لیا گیا
میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف آفیسر ضلع کونسل مبشر کلیم گل، ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ عاصم ضیاء، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری رضوان اکرم ڈار، سینئر انسپکٹر تحفظ ماحولیات رحمت اللہ خان، ایس ڈی او بلڈنگز ملک نعمان، ڈی ڈی واسا چوہدری ریاض محمود، زبیر سعید اعوان ایڈووکیٹ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع کونسل، میونسپل کمیٹی میانوالی اور ایم سی داؤدخیل کی حدود میں عمارتوں کی تعمیر کی منظوری سے متعلق مختلف کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ میونسپل آفیسر پلاننگ نے ایجنڈے پر پانچ کیسز پیش کیے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام کیسز کا جائزہ لینے کے بعد کمیٹی ممبران کی مشاورت سے دو کیسز کی باقاعدہ منظوری دے دی جبکہ تین کیسز ضروری دستاویزات کی تکمیل تک آئندہ اجلاس کے لیے مؤخر کردیے ۔چیئرمین ڈی پی ڈی سی و ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فورم کو موصول ہونے والے تمام کیسز میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق نمٹائے جائیں۔ مزید برآں عمارتوں کی تعمیر کے دوران تمام حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments