کمشنر کا دورہ، بس سٹینڈ، جیل روڈ، ہسپتال اور لائبریری کا معائنہ

 کمشنر کا دورہ، بس سٹینڈ، جیل روڈ، ہسپتال اور لائبریری کا معائنہ

کمشنر کا دورہ، بس سٹینڈ، جیل روڈ، ہسپتال اور لائبریری کا معائنہبس سٹینڈ کی تزئین پر خطیر رقم خرچ کی ،دیکھ بھال سب کی ذمہ داری :حافظ شوکت

شاہ پور (نمائندہ دنیا)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین رضا چوہدری کے ہمراہ شاہ پور کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے جنرل بس اسٹینڈ کی تزئین و آرائش، دس کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر جیل روڈ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال، قدیمی عمارت میں قائم سرکاری لائبریری اور شاہ پور سکوائر کا معائنہ کیا۔کمشنر سرگودھا نے دورے کا آغاز جنرل بس اسٹینڈ سے کیا، جہاں اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور یسریٰ سہیل بٹ نے انہیں مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرایا۔ کمشنر نے ٹرانسپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بس سٹینڈ کی تزئین و آرائش پر خطیر رقم خرچ کی گئی ہے ، اس لیے اس کی صفائی اور دیکھ بھال ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔بعدازاں انہوں نے دس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی جیل روڈ کا تفصیلی معائنہ کیا اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں معیاری میٹریل استعمال کیا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سڑک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بارشی پانی کی مناسب نکاسی کے لیے نالے کی تعمیر بھی یقینی بنائی جائے تاکہ بارشوں کے باعث نئی سڑک کو نقصان نہ پہنچے ۔کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ پور کے زنانہ، مردانہ اور ایمرجنسی وارڈز کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں سے طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور ہسپتال میں تمام ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...