گجرات چیمبر کے نو منتخب عہدیدار وں نے چارج سنبھال لیا

گجرات چیمبر کے نو منتخب عہدیدار وں نے چارج سنبھال لیا

بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرینگے :ملک مظہر،غلام محی الدین ،سفران ناظر

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )گجرات چیمبر کے نو منتخب عہدیدار وں نے چارج سنبھال لیا۔گجرات چیمبر آف کامرس میں صدر ملک مظہر اعوان، نو منتخب سینئر نائب صدر غلام محی الدین اور نو منتخب نائب صدر سفران ناظر کو چارج سونپنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سبکدوش ہونے والے صدر احمد حسن نے حاجی ناصر محمود گروپ لیڈر، اشفاق احمد رضی گروپ لیڈر، حاجی فیاض عالم سیکرٹری شاہین گروپ، ملک جمیل اعوان سابق ایم پی اے ، سابق صدور، ایگزیکٹو ممبران اور سابق ایگزیکٹو ممبران کے ہمراہ نو منتخب آفس بیئررز کو چارج سونپا۔اس موقع پر نو منتخب صدر نے کہا کہ گجرات کی بزنس کمیونٹی کی بہتری کیلئے بھرپور انداز میں کام کریں گے ،درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور گجرات چیمبر کو مزید ترقی کی جانب لے جایا جائے گا۔نو منتخب سینئر نائب صدر غلام محی الدین اور نائب صدر سفران ناظر نے بھی گروپ لیڈر ز اور قیادت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صدر گجرات چیمبر کے شانہ بشانہ بزنس کمیونٹی کی بہتری اور مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...