ڈسکہ وزیر آباد روڈ پر تعمیر پلیاں مسافروں کیلئے وبالِ جان
دربار روڑی شاہ کے سامنے سڑک پر پانی جمع، گڑھوں کے با عث حادثات معمول
ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار )ڈسکہ وزیر آباد روڈ پر تعمیر بے ڈھنگی پلیاں مسافروں کیلئے وبالِ جان بن گئیں، سڑک پر پانی جمع، گہرے گڑھوں کے با عث حادثات معمول بن گئے ۔ ڈسکہ وزیر آباد روڈ پر واقع کنڈن سیان بالمقابل دربار روڑی شاہ اور گرد و نواح میں محکمہ ہائی وے اور محکمہ مال کی ملی بھگت سے بے ڈھنگی اور غیر معیاری سڑک پر کئی فٹ اونچی پلیاں تعمیر کر دی گئیں جن کے کنارے عدم مرمت کی وجہ سے گہرے ہیں اور کئی کئی فٹ پانی جمع رہنے سے سڑک پر گڑھے پڑ گئے ہیں جو نظر نہ آنے کی وجہ سے حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔ دربار کے سامنے تعفن شدہ پانی جمع رہنے سے زائرین اور قریبی آبادی کے مکین پریشانی میں مبتلا ہیں ، شکایات کے باوجود محکمہ ہائی وے کے ذمہ داروں کے کانوں جوں تک نہیں رینگی ۔علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور محکمہ ہائی وے کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments