ڈورن کیمرے سے جی ٹی روڈ پر صفائی اور آلودگی کا جائزہ

ڈورن کیمرے سے جی ٹی روڈ پر صفائی اور آلودگی کا جائزہ

مکینیکل سویپنگ اور روڈ واشنگ کے ذریعے گرد کا پھیلاؤ کم کیا جائے :ایم ڈی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ستھرا پنجاب صفائی آپریشن، جی ٹی روڈ کا ڈرون کیمرے سے فضائی جائزہ، سموگ اور آلودگی کے خاتمے کیلئے روڈز کی دھلائی، پانی کا چھڑکائوکیا گیا ۔سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی /ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عبدالرزاق ڈوگر نے جی ٹی روڈ کا دورہ کیا اور ڈرون کیمرے کی مدد سے جی ٹی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا فضائی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دھول مٹی کے تدارک اور فضائی آلودگی میں کمی کیلئے اہم شاہراہوں، گرین بیلٹس اور گرد و غبار والے مقامات پر صفائی اور دیگر ضروری اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے جبکہ مکینیکل سویپنگ اور روڈ واشنگ کے ذریعے سڑکوں پر مٹی اور گرد کے پھیلاؤ کو کم کیا جائے ۔عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ کوڑا کرکٹ جلانے سے فضائی آلودگی اور سموگ میں اضافہ ہوتا ہے ، اسلئے شہری کوڑا جلانے سے گریز کریں اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق ویسٹ کلیکشن ٹیموں کے حوالے کریں۔ عوامی مقامات، سڑکوں، گرین بیلٹس اور خالی پلاٹوں میں کوڑا پھینکنے کی حوصلہ شکنی کیلئے بھی خصوصی آگاہی مہم جاری رکھی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...