جامعہ ادریسیہ گرلز ہائی سکول میں تقریب ،ملی نغمے ، صوفیانہ کلام پیش
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)جامعہ ادریسیہ گرلز ہائی سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے تلاوتِ قرآن پاک، نعتِ رسولِ مقبول ؐ، تقاریر، ملی نغموں، صوفیانہ کلام اور ثقافتی پروگراموں کے ذریعے صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔
تقریب کا آغاز صدارتی ایوارڈ یافتہ قاری وسیم اللہ امین کی جانب سے تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جبکہ طالبہ آمنہ نے نعتِ رسولِ مقبول ؐ پیش کی۔ مہمانِ خصوصی پروفیسر رانا رمضان صدر پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن و صدر واپڈا ٹاؤن نے میٹرک امتحانات میں شاندار نتائج پر انجمن ادریسیہ، انتظامیہ، اساتذہ، والدین اور طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments