مظفرپور چوک روڈس روڈ پر پائپ لیک ہونے سے پانی جمع

مظفرپور چوک روڈس روڈ پر  پائپ لیک ہونے سے پانی جمع

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )مظفرپور چوک روڈس روڈ پر10روز سے پانی کی پائپ لائن لیک ہونے سے پانی سڑک پر بہنے لگا ،

سڑک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ جبکہ راہگیروں اور موٹر سائیکل سواروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر بہتے پانی کے چھینٹوں سے کپڑے خراب ہو رہے ہیں ۔ اہلِ علاقہ نے متعلقہ محکمہ کے افسر وں سے مطالبہ کیا ہے کہ پائپ لائن کی لیکیج کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر مرمت کر ائی جائے اور سڑک کو مزید نقصان سے بچایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...