اکرام علی قادری عوامی متحدہ موومنٹ حافظ آباد کے چیف آرگنائزر مقرر
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )عوامی متحدہ موومنٹ پاکستان نے ضلع حافظ آباد میں سماجی رہنما اکرام علی قادری کو چیف آرگنائزر جبکہ معروف کاروباری شخصیت ملک محمد عامر کو سیکرٹری آرگنائزر ضلع حافظ آباد مقرر کر دیا۔
شہریوں نے اکرام علی قادری اور ملک محمد عامر کی تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ضلع حافظ آباد میں جماعت کو منظم اور فعال بنانے ، عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور پارٹی کے منشور کو نچلی سطح تک پہنچانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments