قتل کی تفتیش میں جعلسازی،سب انسپکٹر اور سابق محرر پر مقدمہ
بیرون ملک روپوش اشتہاری کو بے قصورقرار ،جعلی دستخط کرکے چالان جمع کرایا گیا
گجرات(سٹی رپورٹر )مقدمہ قتل کی تفتیش میں مبینہ جعلسازی، ریکارڈ میں بے ضابطگیوں اور اختیارات کاناجائز استعمال ،ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کے نوٹس پر سابق تفتیشی افسر سب انسپکٹر احمد نواز اور سابق محرر ہیڈکانسٹیبل محمد بلال کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ انکوائری رپورٹ میں تھانہ صدر گجرات کے قتل کے مقدمہ کی تفتیش میں مبینہ جعلسازی کا انکشاف سامنے آیا۔انکوائری رپورٹ کے مطابق بیرون ملک روپوش اشتہاری کو مبینہ طور پر بے قصورقرار دیا گیا۔ قتل کے مقدمہ میں تفتیشی ریکارڈ میں بھی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ، چالان ایس ایچ او کے جعلی دستخط کرکے عدالت میں جمع کر ایا گیا۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سابق تفتیشی افسر احمد نواز اور سابق محرر محمد بلال کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی پی او فیصل شہزاد کاکہنا ہے کہ تفتیش کا عمل ہر صورت میرٹ، شفافیت اور غیر جانب داری کے اصولوں کے مطابق کیا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments