ویٹرنری سٹاف کی بروقت کارروائی لاکھوں روپے کی بھیڑیں بچ گئیں
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) محکمہ لائیو سٹاک کے سٹاف نے بروقت طبی امداد فراہم کرکے اچانک بیمار ہونے والی درجن سے زائد بھیڑوں کی جانیں بچا لیں تاہم ایک ہلاک ہوگئی۔
مقامی زمیندار رضا شاہین کی درجن سے زائد بھیڑیں زیادہ گندم کھانے سے شدید بیمار ہو گئیں جس کی اطلاع ملنے پر ڈائریکٹر لائیو سٹاک اقبال ڈیرتھ، ڈی وی ایم ڈاکٹر قاسم اور ایم وی ڈی انچارج ڈاکٹر انس نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments