984 بوگس رجسٹریوں کے بعد پٹوار دفتر 40 روز سے بند
پٹوار سرکل لدھیوالہ میں تعینات نئے پٹواری نے بھی احکامات ہوا میں اڑا دئیے
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار)پٹوار سرکل لدھیوالہ وڑائچ میں 984 مبینہ بوگس رجسٹریوں کے سکینڈل کے بعد پٹوار دفتر کو لگایا جانے والا تالا 40 روز گزرنے کے باوجود نہ کھل سکا، ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی جانب سے نئے تعینات پٹواری کو دفتر کھول کر باقاعدگی سے فرائض سرانجام دینے کے احکامات بھی ہوا میں اڑا د ئیے گئے ۔ لدھیوالہ وڑائچ پٹوار سرکل میں مبینہ طور پر 984 بوگس رجسٹریوں کے ذریعے سرکاری خزانے کو 12کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کے انکشاف کے بعد اینٹی کرپشن کی کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہوا تو پٹوار دفتر میں تعینات عملہ غائب ہوگیا اور دفتر کو تالا لگا دیا گیا تھا، 40 روز گزرنے کے باوجود دفتر کا تالا نہ کھلنے سے انتقالات، فردات ریکارڈ کی تصدیق اور دیگر ضروری امور کیلئے آنے والے شہری مشکلات کا شکار ہیں ۔شہریوں کی مشکلات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی جانب سے پٹواری رانا نعیم ارشد کو لدھیوالہ وڑائچ پٹوار سرکل میں تعینات کرتے ہوئے دفتر کھول کر سرکاری فرائض کی ادائیگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے گئے تاہم مبینہ طور پر پٹواری نے بھی ان احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا اور دفتر بدستور بند ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹواری کو دفتر میں بیٹھ کر فرائض سرانجام دینے کا پابند بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments