حیدری روڈ پر 40 کنال پر 10 کروڑ کی لاگت سے جناز گاہ اور قبرستان تعمیر
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)حیدری روڈ پر 40 کنال اراضی پر 10 کروڑ روپے کی لاگت سے قبرستان اور جنازگاہ کی تعمیر جاری، قبرستان کی چار دیواری، جنازگاہ، انتظار گاہ، لائٹنگ اور پختہ گزرگاہوں سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ممبر صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ کے ہمراہ حیدری انڈر پاس سے ملحقہ سرکاری اراضی پر قبرستان اور جنازگاہ کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments