تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ نے ٹیکس کٹوتی کیخلاف اپیل دائر کر دی

تعلیمی بورڈ گوجرانوالہ نے ٹیکس  کٹوتی کیخلاف اپیل دائر کر دی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ترجمان گوجرانوالہ بورڈ نے کہا ہے کہ بورڈ نان پرافٹ آرگنائزیشن ہے اور ایف بی آر کی جانب سے اسے ٹیکس ایگزیمپشن سرٹیفکیٹ جاری ہوتا رہا ہے۔

 پالیسی کے تحت دیگر تعلیمی بورڈز کے ایگزیمپشن سرٹیفکیٹ ختم ہونے کے بعد جس طرح ان سے متعلقہ ٹیکس کی کٹوتی کی گئی، اسی طرح گوجرانوالہ بورڈ سے بھی ایگزیمپشن ختم ہونے پر ٹیکس کی کٹوتی کی گئی۔ترجمان کے مطابق بورڈ نے اپنی نان پرافٹ حیثیت کے پیش نظر دیگر تعلیمی بورڈز کی طرح متعلقہ فورم پر اپیل دائر کر دی ۔ اپیل پر فیصلے کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ قانونی فورم پر زیرِ سماعت ہے ، اس لئے اسے ٹیکس ڈیفالٹ یا ٹیکس چوری سے تعبیر کرنا درست نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...