علی پور چٹھہ:تجاوزات کیخلاف دوہرا معیار،ریڑھیاں ختم،بلدیہ اور سکولوں کے باہر کھوکھے محفوظ

علی  پور چٹھہ:تجاوزات کیخلاف دوہرا  معیار،ریڑھیاں  ختم،بلدیہ  اور  سکولوں  کے باہر  کھوکھے  محفوظ

ایڈیشنل اے سی کی زیر قیادت ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی ،متاثرین کی جانب سے کھوکھوں سے منتھلی لینے کا الزام ،میری تعیناتی سے قبل کھوکھے قائم،ممکن ہے کسی افسر نے لگوائے ہوں :عدنان اشرف

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران مخصوص طبقہ کو ٹارگٹ کر لیا گیا جبکہ بلدیہ آفس اور سکولوں کے دروازوں پر قائم کھوکھے انتظامیہ کی نظروں سے ‘اوجھل’ہیں۔میونسپل کمیٹی کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی زیر قیادت تجاوزات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ریڑھی بانوں کی ریڑھیاں ہٹا دی گئیں ، بعض ریڑھی بانوں کا الزام ہے کہ کارروائی میں دوہرا معیار اختیار کیا جا رہا ہے ، ایک طرف ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے اور دوسری جانب سرکلر روڈ پر گورنمنٹ مڈل سکول اور گرلز ہائی سکول کے دروازوں اور دیواروں کے ساتھ کھوکھے قائم ہیں ۔ریڑھی بانوں نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ کھوکھے مبینہ منتھلی کی بنیاد پر قائم ہیں اور ان پر وزیراعلیٰ کی تصویری فلیکس بھی آویزاں ہیں جس سے تاثر پیدا ہوتا ہے کہ تجاوزات کو انتظامیہ کی سرپرستی حاصل ہے ۔ رابطہ پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدنان اشرف نے کہا کہ کھوکھے ان کی تعیناتی سے قبل ہی قائم ہیں ، ممکن ہے کسی اعلیٰ افسر نے لگوائے ہوں تاہم وہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے بات کرینگے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...