تاجر رہنماؤں کی خاور سپال سے ملاقات، تاجروں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ سیالکوٹ کے صدر حاجی مہر غلام مجتبیٰ کی قیادت میں مختلف بازاروں کے صدور، سیکرٹریز اور تاجر رہنماؤں نے خاور سپال کو ایوانِ صنعت و تجارت سیالکوٹ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور انہیں گلدستے دیے ۔
اس موقع پر نومنتخب صدر خاور سپال نے کہا کہ وہ تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔ ان کے دروازے تاجروں کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حکومتی سطح پر بھی بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments