معاشی صورتحال بہتر، مسائل حل ہورہے :ناصر بوسال
ملکوال میر ا شہر ،صحافیوں کی تنقید مثبت ، مسائل کو اجاگر کیا:رکن قومی اسمبلی
ملکوال(نمائندہ دنیا )مسلم لیگ ن کے ایم این اے ناصر اقبال بوسال نے منڈی بہائوالدین میں عوامی مسائل حل کئے جا رہے ہیں ،ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ملکوال کے صدر رانا سلیم بوسال اور سیکرٹری ابوذر بٹ کی طرف سے عشائیہ کی تقریب میں گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔تقریب میں سی اومیونسپل کمیٹی منڈی بہا ئوالدین آغا رضوان بشیر، ڈی او انڈسٹریز رانا سعید، ڈائریکٹر فنانس پی ٹی وی نیوز اسلام آباد محمد فاروق، عبداللہ مانک بوسال، ہادی اختر بوسال،سیکرٹری سنی علما کونسل پنجاب راؤ اشرف جاوید حسینی، صدر مرکزی انجمن تاجران کاشف صدیق، نائب صدر خرم شہزاد بھلر، سیکرٹری زاہد محمود بھیروی، شیخ آصف، سینئر وکیل مظفر اقبال گوندل، پنڈدادنخان کے تاجر رہنما ابوبکر، عدنان محمود چودھری، رانا نعیم، نسیم اکمل ، محمد آصف، عمر محمود چودھری، قاری عبد الرحمٰن، اسد گوندل، خرم بیگ، زبیر چودھری، راؤ عمران مون، چودھری اسد ظفر، رضوان بٹ، رانا آصف نذیر، رانا عظیم، اظہر حسین ننھا سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ناصر اقبال بوسال نے مزید کہا کہ ملکوال میر ا شہر ،صحافیوں نے ہمیشہ مثبت تنقید کی ،علاقائی مسائل کو اجاگر کیا جن میں سے بیشتر حل ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments