گجرات میں پیرا سارجنٹ کی بھرتی کیلئے فزیکل ٹیسٹ کا انعقاد
گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)ضلع گجرات میں پیرا سارجنٹ کی بھرتی کیلئے دو روزہ فزیکل ٹیسٹ کا انعقاد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر نورالعین نے ایئرپورٹ سٹرپ کا دورہ کیا اور ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
پیرا سارجنٹ کی 50 آسامیوں کیلئے امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ منعقد کئے جا رہے ہیں ۔ پہلے روز 462 امیدواروں میں 286 امیدواروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا ،خواتین میں سے 23 کامیاب جبکہ 46ناکام قرار پائیں۔ مرد وں میں 66 کامیاب اور 151 ناکام ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments