حافظ آباد:مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب
حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا)مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام فوارہ چوک میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ محمد امجد نے مقامی تاجروں کے ہمراہ کیک کاٹا۔
اس موقع پر مقامی تاجروں اور دکانداروں نے پاکستان آرمی اور جنرل عاصم منیر کے حق میں نعر ے بازی کی۔ تاجران کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے جو لازوال قربانیاں دے رہی ہے وہ قابل ستائش ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments