این اے 77الیکشن ،پولنگ سٹیشنوں کے انتخاب کیلئے اجلاس

این اے 77الیکشن ،پولنگ سٹیشنوں کے انتخاب کیلئے اجلاس

عمارتوں کی مرمت و بحالی، سکیورٹی انتظامات، انتخابی عملے کی تربیت ،نگرانی کا جائزہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نوید احمد کی زیرِ صدارت حلقہ این اے 77میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ پولنگ سٹیشنز کیلئے موزوں عمارتوں کے انتخاب، عمارتوں کی ضروری مرمت و بحالی، سکیورٹی انتظامات، انتخابی عملے کی تربیت، مانیٹرنگ، ٹرانسپورٹ کی دستیابی اور متعلقہ محکموں کے درمیان رابطہ کاری کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نوید احمد نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے تمام انتظامی تیاریاں مقررہ وقت میں مکمل کی جائیں اور پولنگ سٹیشنز پر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے انتخابی عمل کی مؤثر نگرانی، سکیورٹی انتظامات کو مزید مربوط بنانے اور تمام متعلقہ محکموں کے درمیان رابطہ برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی انتظامات کی بروقت تکمیل  کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...