امن کیلئے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا ہوگا :عظمت غوری

 امن کیلئے تمام طبقات کو کردار ادا کرنا ہوگا :عظمت غوری

احسان اﷲ بریار قومی امن کمیٹی بین المذاہب ہم آہنگی کے چیف میڈیا ایڈوائزر مقرر

موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ میں چودھری احسان اﷲ بریار کو قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کا چیف میڈیا ایڈوائزر مقرر کردیاگیا۔قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کے فیڈرل چیئرمین عظمت علی غوری نے احسان اﷲ بریار کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس حوالے سے احسان اﷲ بریار کی رہائش گاہ آدمکے چیمہ میں تقریب ہوئی ، اس موقع پر انچارج سی سی ڈی سرکل پسرور رانا صلاح الدین ،انچارج سی آئی اے گوجرانوالہ انسپکٹر محمود الحسن ،انچارج چوکی جامکے چیمہ سب انسپکٹر راشد وسیم ،سابق چیئرمین یوسی مالومہے رانا ذوالفقار ،چودھری یاسر ٹھکرا ’چودھری طالب ساہی ’چودھری مقصود تتلہ ’ملک عصمت اﷲ المعروف ملک ماجو بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عظمت علی غوری نے کہاکہ ہم شہدائے پاکستان آرمی اور شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں پاکستان میں امن کی فضا قائم رکھنے قومی اتحاد کو مضبوط بنانے اور ملک کے روشن مستقبل کیلئے تمام طبقات کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا ،پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے تمام مذاہب عقائد اور عبادت گاہوں کا احترام ناگزیر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...