ندیم انور پھلروان گوجرانوالہ چیمبر کی شعبہ تعلیم کمیٹی کے کنوینر مقرر

 ندیم انور پھلروان گوجرانوالہ چیمبر  کی شعبہ تعلیم کمیٹی کے کنوینر مقرر

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) ندیم انور پھلروان دو سال کیلئے گوجرانوالہ چیمبر کی شعبہ تعلیم کمیٹی کے کنوینر مقرر کر دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ غلام حسین جج، سینئر نائب صدر محمد ارشد مغل اور نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر نے تقریب میں محمد ندیم انور پھلروان کو تقرری کا نوٹیفکیشن دیا۔ ندیم انور پھلروان نے چیمبر کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ نجی شعبہ تعلیم اور کاروباری برادری کی فلاح و بہبود کیلئے پوری تندہی اور محنت سے فرائض انجام دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...