خلق خدا کی خدمت کرنے والے سرخرو ہونگے :حافظ نعیم

خلق خدا کی خدمت کرنے والے سرخرو ہونگے :حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی سے کاروباری شخصیت ،اوور سیز پاکستانی خالد محمود کی ملاقات

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے معروف کاروباری شخصیت ،اوور سیز پاکستانی خالد محمود خان کی ملاقات، سماجی خدمات پر امیر جماعت کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی۔ خالد محمود خان نے منصورہ میں امیر جماعت سے ملاقات کی اور انکی دلیرانہ قیادت کو سراہا۔اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ خلق خدا کی خدمت کرنے والے لوگ دنیا اور آخرت میں سرخرو ہونگے ، جماعت اسلامی بلا تفریق اللہ کی مخلوق کی خدمت کرتی رہے گی یہی ہمارا مشن ہے جس میں اوور سیز پاکستانی اہم کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے خالد محمود خان کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خصوصی شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر خالد محمود خان نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ مصیبت زدہ اور کمزور طبقہ کو معاشرے میں اوپر لانے کیلئے اپنی بساط کے مطابق ان کی مدد کریں تا کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو کر خاندان کی کفالت کر سکیں اس سلسلہ میں الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے عمدہ کردار ادا کر رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...