شہریوں کو نہر اور کناروں پر گوبر،گندگی نہ پھینکنے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر کا مختلف علاقوں کا دورہ ، صفائی ستھرائی اور سڑکوں کی بحالی کے کام کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کئے ، ہملٹن روڈ، سیالکوٹ روڈ، پکا فتومنڈ چوک، جناح روڈ، گلزار کالونی، گلی بھولے والی، مشرقی بائی پاس روڈ نزد رتہ جھال، کچا ایمن آباد روڈ پپلی والا چوک اور سیالکوٹ بائی پاس روڈ چھچھروالی میں ترقیاتی کاموں، سیوریج سکیموں اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ہملٹن روڈ کا دورہ کرتے ہوئے خستہ حال سڑک کی بحالی کیلئے شروع کیے گئے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور میونسپل کارپوریشن حکام کو ہدایت کی کہ کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے پکا فتومنڈ چوک، جناح روڈ، گلزار کالونی اور سیالکوٹ روڈ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے سڑکوں کی بحالی و تعمیراتی کاموں اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سیالکوٹ بائی پاس روڈ چھچھروالی کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب ٹیموں کو نہر کے اطراف صفائی برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے شہریوں، بالخصوص ریڑھی بانوں سے اپیل کی کہ نہر میں یا اس کے کناروں پر گندگی اور گوبر پھینکنے سے گریز کریں اور ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنے میں کردار ادا کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments