کمشنر گوجرانوالہ محمد علی کا سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر گوجرانوالہ محمد علی کی جانب سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر بھی کمشنر گوجرانوالہ کے ہمراہ تھے ۔ چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ ملک عبدالغفور نے کمشنر گوجرانوالہ اور وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سی ای او سیال ایئر وائس مارشل تنویر اشرف بھٹی ریٹائرڈ بھی موجود تھے ۔ سی ای او سیال کی جانب سے کمشنر اور وفد کو سیالکوٹ ائیرپورٹ بارے بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین سیال اور کمشنر گوجرانوالہ میں مستقبل میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments