کرسچن ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں ٹریفک قوانین اور محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق سیمینار
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کی جانب سے کرسچن ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں ٹریفک قوانین اور محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔
اس موقع پر سی ٹی او وسیم اختر نے طلبہ کو خصوصی لیکچر دیتے ہوئے ہیلمٹ کے استعمال کی افادیت، ون وے کی خلاف ورزی سے اجتناب ، جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے حصول اور دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔سیمینار کے اختتام پر جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے تحائف بھی پیش کئے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments