این اے 77الیکشن ‘5لاکھ سے زائد ووٹر ‘333پو لنگ سٹیشن

این اے 77الیکشن ‘5لاکھ سے زائد ووٹر ‘333پو لنگ سٹیشن

سکیورٹی ا ہلکاروں کو بیلٹ پیپرز یا بکس کو نہ چھونے ‘غیر جانبدار رہنے کی ہدایت جاری

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)حلقہ این اے 77 کے ضمنی الیکشن میں5 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ NA-77گوجرانوالہ ون میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، ضمنی الیکشن 8نومبر اتوار کو ہوگا۔حلقہ میں کل 5لاکھ 18ہزار 620ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں 2لاکھ 77ہزار 480مرد اور 2 لاکھ 41ہزار 140خواتین ووٹرز شامل ہیں، ضمنی الیکشن کیلئے 333 پولنگ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے جن میں 142مرد حضرات ، 137خواتین کیلئے اور 54 مشترکہ پولنگ سٹیشن ہوں گے ، ان سٹیشنز پر 963 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے ۔پولنگ کیلئے 333 پریزائیڈنگ آفیسر، 963اسسٹنٹ پریزائیڈنگ آفیسر، 963 پولنگ آفیسر اور 333 نائب قاصد تعینات کیے جائینگے۔

سکیورٹی کیلئے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیاگیا۔الیکشن کمیشن نے پولیس اور دیگر سکیورٹی اہلکاروں کیلئے سخت ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سکیورٹی اہلکار غیر جانبدار رہیں گے ، کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرینگے‘ووٹرز سے شناختی کارڈ یا پرچی نہیں مانگیں گے ، پولنگ سٹیشن کے اندر بیلٹ پیپرز یا بیلٹ بکس کو ہاتھ نہیں لگائینگے ، ہر ووٹر کو چیک کر کے اسلحہ یا موبائل اندر لے جانے سے روکا جائے گا اور بزرگ، خواتین، معذور افراد کو قطار میں ترجیح دی جائیگی ،خلاف ورزی کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...