ڈسٹری بیوٹرز تاریخ سے قبل بل تقسیم کرنے سے قاصر

 ڈسٹری بیوٹرز تاریخ سے قبل بل تقسیم کرنے سے قاصر

مہنگائی کے مارے صارفین بھاری جرمانوں کیساتھ بلز جمع کر انے پر مجبور

راہوالی (نامہ نگار )گیپکو سب ڈویژن کینٹ راہوالی کے بل ڈسٹری بیوٹرز صارفین کے بل بجلی مقررہ تاریخوں سے قبل گھروں میں تقسیم کرنے سے قاصر ، مہنگائی کے مارے صارفین تاریخیں گزرنے کے بعد بھاری جرمانوں کیساتھ بلز جمع کر انے پر مجبور، سماجی رہنما چودھری محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ بل ڈسٹری بیوٹرز کی نااہلی کی وجہ سے تعلیم یافتہ لوگ تو انٹرنیٹ سے بلز نکال کر جمع کروادیتے ہیں لیکن ان پڑھ تعلیم سے بے بہرہ خواتین و مرد اپنے بجلی کے بلوں کا انتظار کرتے ہیں جو ملازمین کی نااہلی کہ وجہ سے نہیں پہنچائے جارہے جس سے محنت کش ان پڑھ لوگ بھاری جرمانے ادا کرکے بل جمع کروانے پر مجبور ہوجاتے ہیں ، عوام جو پہلے ہی مہنگی بجلی کی وجہ سے پریشان ہیں مزید مشکلات میں مبتلا ہوجاتے ہیں کیوں کہ اگر ایک ماہ کا بل بھی جمع نہ کر ایا جائے تو گیپکو کی ٹیمیں میٹر کاٹنے پہنچ جاتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...