ڈنمارک کی سفیر کا دورہ گجرات ، پاکستانی فر نیچر کو سراہا

 ڈنمارک کی سفیر کا دورہ گجرات ، پاکستانی فر نیچر کو سراہا

ماجا ڈی مورٹنسن کو فرنیچر کے ڈیزائن، خوبصورتی،معیار کے حوالے سے بریفنگ

گجرات(سٹی رپورٹر ) ڈنمارک کی پاکستان میں سفیر ماجا ڈی مورٹنسن نے نیشنل فرنشرز کا دورہ کیا جہاں پر چیف ایگزیکٹو الحاج امجد فاروق نے اپنے صاحبزادوں احمد فاروق، رضوان امجد کے ہمراہ استقبال کیا۔ اس موقع پر چیئرمین فرینڈز آف پاکستان ڈنمارک خالد محمود بٹ، مرزا اظہر بیگ، فرینڈز آف پاکستان ڈنمارک کے ممبرز ، اوورسیز پاکستانی ،بزنس مین عبدالمجید اعوان آفیسر آف دی اٹارنی جنر ل پاکستان سید توقیر الحسن شاہ ڈنمارک، یاسر عباسی،آصف میراں ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے ۔ الحاج امجدفاروق نے ڈنمارک کی سفیر کو شو روم کا وزٹ کرایااورپاکستانی فرنیچر کے ڈیزائن، خوبصورتی،معیار کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ ناروے ، انگلینڈ، یورپ سمیت مختلف ممالک میں آرڈر پر فرنیچر تیار کر کے ایکسپورٹ کیا جاتا ہے ۔ سفیر نے پاکستانی فرنیچر کو ڈنمارک میں برآمد کرنے کی تجویز دی ۔ بعد ازاں الحاج امجد فاروق نے سفیر کو گفٹ پیش کیا اور ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...