ضلع کونسل کی جانب سے ظہور الٰہی سٹیڈیم کی بحالی کے اقدامات

ضلع کونسل کی جانب سے ظہور الٰہی  سٹیڈیم کی بحالی کے اقدامات

گجرات(سٹی رپورٹر )ضلع کونسل کی جانب سے ظہور الٰہی سٹیڈیم کی بحالی کے اقدامات جاری ہیں ،تقریباً دو سال سے پانی میں ڈوبے سٹیڈیم میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور دیگر ضروری کاموں پر کام کیا جا رہا ہے۔۔۔

 تاکہ اسے جلد از جلد کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے دوبارہ فعال بنایا جا سکے ۔ضلع کونسل کو کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے سٹیڈیم کی بحالی کے لیے متعدد درخواستیں موصول ہوئی تھیں، اس سلسلے میں اسٹیڈیم کی صفائی، گراس کٹنگ، خراب لائٹس کی بحالی اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...