ٹھٹھہ خیرو مٹمل پر موٹر وے انٹرچینج بنانے کا مطالبہ
پنڈی بھٹیاں ،فیصل آباد اور دیگر علاقوں کی مسافت 16 کلومیٹر کم ہو جائیگی
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)مرکزی انجمن تاجران کے پیٹرن انچیف شیخ ظہور احمد اور انجمن اصلاح المسلمین کے صدر تنویر احمد شیخ سمیت شہرکی مختلف سماجی کاروباری تنظیموں نے دیرینہ مطالبہ کو د ہراتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر مواصلات عبدالعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹروے ایم 4 پر لاہور سرگودھا روڈ پر ٹھٹھہ خیرو مٹمل کے مقام پر موٹر وے انٹرچینج کا وعدہ پورا کیا جائے ،گزشتہ ادوار میں کئی بار انٹر چینج کے قیام کی حکمرانوں نے نوید سنائی مگر عملدرآمد نہ ہوسکا ،اس انٹر چینج کے قیام سے پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد سمیت دیگر علاقوں کی مسافت 16 کلومیٹر کم ہو جائیگی اور بین الاقوامی سطح پر مشہور گارمنٹس فیکٹری کی علا و ہ ہزاروں دیہات کے محنت کشوں کو ساہیوالہ صنعتی زون اور فیصل آباد آنے جانے کی کم مسافت کی سہولت میسر آسکے گی۔ انہوں نے کہا تحصیل ہسپتال اور ٹراما سنٹر اور جدید البصیر ہسپتال جو اس انٹر چینج کے انتہائی قریب ہیں موٹر ویز کے سنگم پر حادثات اور ایمرجنسی کی صورت میں متاثرین کی جانیں بچانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ ،زمینداروں کو اجناس منڈیوں تک پہچانے میں کم سفری سہولیات میسر آسکیں گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments