بھتیجے کو قتل کرکے لاش جلانے پر چچی ،آشنا کو 35سال قید

بھتیجے کو قتل کرکے لاش جلانے پر چچی ،آشنا کو 35سال قید

عائشہ اور عمر کو قابل اعتراض حالت میں دیکھنے پردونوں نے سلیمان کو قتل کر دیا

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج کامونکے خان محمد نے 12 سالہ بچے سلیمان کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش جلانے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مقتول کی چچی عائشہ بی بی اور اس کے آشنا محمد عمر کو مجموعی طور پر 35، 35 سال قیدِ با مشقت اور 10، 10 لاکھ روپے معاوضہ مقتول کے شرعی ورثا کو ادا کرنے کا حکم دے دیا، عدالتی حکم پر دونوں مجرموں کو سزا بھگتنے کیلئے سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔28 نومبر 2023 کو تھانہ واہنڈو میں سونیا بی بی کی مدعیت میں اس کے 12 سالہ بیٹے سلیمان کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، اگلے روز کھیتوں سے بچے کی جلی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے چابیاں، دوپٹہ، لائٹر اور پٹر ول کی خالی بوتل سمیت اہم شواہد تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ مدعیہ سونیا بی بی اور ملزمہ عائشہ بی بی دیورانی اور جیٹھانی ہیں اور ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھیں۔ پولیس کے مطابق عائشہ بی بی کے محمد عمر کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور وقوعے کے روز سلیمان نے دونوں کو قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا تھا ،راز فاش ہونے کے خوف سے دونوں نے بچے کو اغوا کر کے کھیتوں میں لیجا کر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا، بعد ازاں شناخت چھپانے کیلئے پٹرول چھڑک کر لاش کو آگ لگا دی۔ واردات کے دوران علاقہ کے رہا ئشی مشتاق اور نواز نے ملزموں کو دیکھ لیا تھا تاہم خوف کے باعث وہاں سے چلے گئے ۔ بعد ازاں لاش برآمد ہونے پر انہوں نے پولیس کو معلومات فراہم کیں جس سے تفتیش میں مدد ملی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...