دھند میں حادثات سے بچائو کیلئے سست رفتار گاڑیوں پر ریفلیکٹرز نصب
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)روڈ سیفٹی آگاہی مہم کے تحت فوگ اور سموگ کے موسم میں آہستہ چلنے والی گاڑیوں خصوصاً ٹریکٹر ٹرالی، ریڑھا، لوڈر رکشہ اور دیگر سست رفتار گاڑیوں کے عقب اور اطراف میں ریفلیکٹنگ ٹیپ لگائی جا رہی ہیں تاکہ رات کے وقت فوگ اور سموگ کے موسم میں یہ گاڑیاں دور سے نمایاں نظر آئیں اور حادثات سے بچا جا سکے ۔
پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ ریجن نے ہدایت کی ہے کہ گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیور فوگ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ کم حد نگاہ کے باعث ہونے والے حادثات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments