روڈالہ پولیس کا مبینہ مقابلہ، ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار
ملزم کے تین ساتھی فرار، 1360 گرام چرس، 30 بورپستول 1250 روپے نقدی برآمد
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ روڈالہ پولیس کا وگھوڑ پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہو گئے ۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے 1360 گرام چرس، 30 بور پسٹل اور 1250 روپے نقدی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔تھانہ روڈالہ پولیس کی موبائل نمبر 581 دورانِ گشت ناکہ بندی پر موجود تھی کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشکوک افراد وہاں پہنچے ۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ تین ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت امیر علی ولد محمد سکنہ 375 گ ب کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ اسے طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال جڑانوالہ منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments