زرعی پالیسیاں وہ بناتے جن کازراعت سے تعلق نہیں:کسان اتحاد

زرعی پالیسیاں وہ بناتے جن کازراعت سے تعلق نہیں:کسان اتحاد

گنے کے کاشتکار کو 360 ارب کا نقصان ہوا:مرکزی صدر خالدکھوکھر کی پریس کانفرنس

لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے زراعت کی زبوں حالی پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھے وہ لوگ زرعی پالیسیاں بنا رہے ہیں جن کا زراعت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو سال میں صرف گندم کی مد میں کاشتکاروں کو 2200 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ کاشتکار نے گندم 2200 سے 3500 روپے من تک بیچی، آج وہی گندم 5500 روپے من سے مہنگی بک رہی ہے ۔ 2023 میں 35 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی گئی، جس کی انکوائری کے ٹی او آرز ہی مذاق تھے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے گنے کے کاشتکار کو 360 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ چینی امپورٹ نہ کرنے کے لیے کاشتکاروں، صوبوں اور شوگر ملز نے کہا، پھر بھی 170 روپے کلو میں چینی امپورٹ کر کے 110 روپے کلو میں فروخت کی گئی۔ کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ زراعت کی درآمدات و برآمدات کا خسارہ 6 ارب ڈالرز سے تجاوز کر چکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...