7کروڑ کاسونا لوٹنے تین مطلوب ملزمان گرفتار

7کروڑ کاسونا لوٹنے تین مطلوب ملزمان گرفتار

نامعلوم ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرنا پولیس کیلئے ایک اہم چیلنج تھا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)سمبڑیال میں سات کروڑ روپے مالیت کا دو کلوگرام سے زائد سونا لٹنے کی واردات میں اہم پیش رفت، سیالکوٹ پولیس نے تین مطلوب ملزمان کو مختلف شہروں سے گرفتار کر لیا ۔اس بڑی واردات میں ملوث نامعلوم ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرنا پولیس کے لیے ایک اہم چیلنج تھا۔ ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے ڈی ایس پی سمبڑیال سجاد احمد باجوہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور انہیں تمام ضروری وسائل فراہم کیے ۔ ڈی پی او نے تفتیش کے دوران ٹیموں کی مسلسل رہنمائی کی اور ہر پیش رفت کا خود جائزہ لیا۔ ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال انسپکٹر میاں عبدالرزاق کی ٹیم نے شب و روز محنت کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے ملنے والے سراغوں کی بنیاد پر تینوں ملزمان کا مختلف شہروں میں پتا لگا کر انہیں گرفتار کر لیا ہے ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ پولیس شہریوں کی قیمتی املاک کی حفاظت اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ حکومت پنجاب کے ویڑن \"جرائم سے پاک پنجاب\" کی عملی تعبیر کو ممکن بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...