گوجرانوالہ چیمبر کے بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کاؤنٹر قائم

گوجرانوالہ چیمبر کے بزنس فیسیلیٹیشن  سینٹر میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کاؤنٹر قائم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔

 جس کے بعد چیمبر ممبران کو اپنے ہی ادارے میں ایک اور اہم سہولت میسر آ گئی ہے ۔ اس اقدام سے تاجروں اور صنعتکاروں کو پراپرٹی ٹیکس سمیت محکمے سے متعلق مختلف امور کے لیے سرکاری دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی۔چیمبر میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کاؤنٹر کا قیام صدر چیمبر شیخ غلام حسین جج، سینئر نائب صدر محمد ارشد مغل اور نائب صدر رانا محمد فرحان اصغر کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...