عوامی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ،شہزاد کویتی
سیالکوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے سٹی جنرل سیکرٹری شہزاد کویتی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔
عوامی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صوبے میں تعمیر و ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کے تسلسل کو آگے بڑھانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔ ان کی تمام تر توجہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی، بنیادی مسائل کے حل اور شہریوں کا معیارِ زندگی بلند کرنے پر مرکوز ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں صوبے کے مختلف شہروں میں ترقیاتی منصوبوں، عوامی ریلیف اور فلاحی اقدامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔مریم نواز شریف کی جانب سے تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر، خواتین کی فلاح و بہبود، نوجوانوں کیلئے مواقع اور کم آمدنی والے طبقات کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments