جی سکس تھری سے لڑکا اغوا
جی سکس تھری سے 17سالہ لڑکے کو اغوا کر لیا گیا تھانہ آبپارہ پولیس کو ارشد محمود نے بتایا کہ اس کے 17سالہ بیٹے عبداللہ کو اغوا کر لیا گیا ہے
اسلام آباد ( اپنے رپورٹرسے ) جی سکس تھری سے 17سالہ لڑکے کو اغوا کر لیا گیا ۔ تھانہ آبپارہ پولیس کو ارشد محمود نے بتایا کہ اس کے 17سالہ بیٹے عبداللہ کو اغوا کر لیا گیا ہے ، مدعی نے شک ظاہر کیا ہے کہ اس کے بیٹے کو محمد آفتاب نامی شخص نے اغوا کیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔