قوانین کی خلاف ورزی پر 16فوڈ آ ئوٹ لیٹس کے چالان ، 42کو نوٹس

 قوانین کی خلاف ورزی پر 16فوڈ آ ئوٹ لیٹس کے چالان ، 42کو نوٹس

795 لٹر ناقص دودھ ، 50 پیکٹ گٹکا ،ناقص کیچپ ، 50 گندے برتن ضبط

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 16فوڈ آئوٹ لیٹس کے چالان عدالت میں پیش اور 42کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ۔ 795لٹر ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ ضبط کر کے ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلا ف کارروائی کی گئی ۔ فو ڈ ٹیموں نے چیکنگ کے دوران 50پیکٹس ون ٹو ون گٹکا ، ناقص کیچپ اور پچاس گندے برتن ضبط کر لئے ، ٹیموں نے 230فوڈ آئوٹ لیٹس کی انسپکشن کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں