پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی پر دکانداروں کا احتجاج،دھمکیاں

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی پر دکانداروں کا احتجاج،دھمکیاں

ٹیم نے دولتالہ میں گٹکا ملنے پر دکان کو سیل کرنا چاہا تو دکانداروں نے مزاحمت کی

دولتالہ(نما ئندہ دنیا)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے دولتالہ میں گزشتہ روز دکانوں کی چیکنگ کے دوران معائنہ ٹیم کے ساتھ مزاحمت اور احتجاج کر نے پر دکانداروں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کرادیا گیا ،فوڈ سیفٹی آفیسرصائمہ اکرم نے پو لیس چوکی دولتالہ کو بتایا کہ اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر کنول عابداور عائشہ یامین کے ہمر اہ زاہد جنر ل سٹور کا معا ئنہ کیا تو سٹور سے گٹکا ملا جس پر سٹور کو سیل کر نا چاہا لیکن زاہد نے ساتھیوں کے ہمر اہ کار سرکار میں مز احمت کی ،گاڑی کا گھیراؤ کر تے ہو ئے دھمکی آمیز رویہ اپناتے ہو ئے بوتلوں کی توڑ پھوڑ کی اور سڑک بلاک کردی ،دھمکیاں دیں ، ٹیم نے سٹور کوسیل کردیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں