وزارت قومی صحت کا تمباکو کنٹرول پروگرام مسائل کاشکار
گلوبل فنڈنے پاکستان کی امداد نصف کردی، انسداد تمباکو نوشی دن آج منایا جائیگا
اسلام آباد (نیو زرپورٹر) وزارت قومی صحت کا تمباکو کنٹرول پروگرام مسائل کاشکار ہے اور گلوبل فنڈنے پاکستان کی امداد نصف کردی ہے ۔ وزارت قومی صحت نے تمباکو کنٹرول پروگرام کا2 کروڑ 80 لاکھ روپے بجٹ 11 جنوری 2017 کو منظور کیا ہے ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی دن آج منایا جائیگا، پاکستا ن میں سالانہ ایک لاکھ اور دنیا بھر میں 70 لاکھ افراد تمباکو نوشی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے باعث موت کاشکار ہوتے ہیں۔ تمباکو نوشی دل کے دورے کی دوسری بڑی وجہ ہے ، تمباکوکے دھوئیں کے باعث بیماریوں سے سالانہ9 لاکھ افراد موت کاشکار ہورہے ہیں ۔ پاکستان میں تمباکو کے باعث کینسر ، دل کی بیماری، منہ، جگر، سانس کی نالی کاکینسر ، ٹی بی ، سمیت دیگر بیماریوں سے سالانہ ایک لاکھ سے زائد افراد موت کاشکا ر ہورہے ہیں۔