حکومت تمباکو سے پاک نسل نو کیلئے پر عزم ہے،ڈی سی
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا کہ حکومت تمباکو سے پاک نسل نو کیلئے پر عزم ہے،ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے شہریوں کو تمباکو نوشی سے بچانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) اور اس حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انسدادتمباکو نوشی کے عالمی دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جاری پالیسی کے تحت ا نسداد تمباکو نوشی کے قوانین پرسختی سے عمل درآمد کروانے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمباکو اور اس سے اخذ کردہ اشیاء کے اشتہارات اور سپانسرشپ پر پابندی کے عمل کو یقینی بنایا جائے ۔