حکومت پٹرول کیلئے لگنے والی لمبی قطاروں کا نو ٹس لے ، فائق شاہ
اشیائے خورد و نوش عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں ، چیئر مین امن ترقی پا ر ٹی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا کہ سستا پٹرول ذخیرہ اندوزوں نے روک دیا ہے تاکہ مہنگا ہو نے پر فروخت کیا جائے ، پٹرول کیلئے لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، حکو مت کو فوری نو ٹس لینا چا ہئے ، مہنگا ئی کے با عث اشیائے خورد و نوش عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں، ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ غریب سے روٹی چھیننے کے لیے آٹا مہنگا کر دیا گیا، مشترکہ حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے ، حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر غریبوں کا خون چوسنے کے نئے نئے طریقے ایجاد کر رہی ہے ۔