ای سگریٹ کی درآمد پر 25فیصد ٹیکس تشویشناک،اظہر سلیم
اقدام سے پاکستان میں ای سگریٹ کی درآمد کو قانونی حیثیت ہو گی،میڈیا سیشن سے خطاب
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ہیومن ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن (ایچ ڈی ایف) کے سی ای او اظہر سلیم نے حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے بجٹ میں الیکٹرانک سگریٹ کی درآمد پر 25 فیصد ٹیکس لگائے جانے کے معاملے پر گہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان میں ای سگریٹ کی درآمد کو قانونی حیثیت ہوگی یہ نئی مصنوعات مارکیٹ میں جاری کر دی گئی ہیں جو تمباکو نوشوں کے لئے ایک متبادل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقامی ہوٹل میں میڈیا سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیشن میں سپارک، پناہ کے عہدیداروں سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی ۔اظہر سلیم نے کہا کہ ای سگریٹ بیٹری سے متعلق جو آلات ہیں جو دھواں یا \'VAPE\' کے لئے استعمال ہوتے ہیں صحت کے لئے نقصان دہ ہیں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، موجودہ ثبوت یہ بتاتے ہیں کہ ای سگریٹ کے استعمال سے دل کی بیماری اور پھیپھڑوں کی خرابیوں کا خطرہ بڑھتا ہے ۔