پا نچ رکنی ڈکیت گر وہ گرفتار ،موبائل فون و اسلحہ برآمد
قدیم شاہ،عرفان،شاہد، زاہد خان اور محمد انار کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات ہیں
اسلام آباد( خبر نگار)سی آئی اے پولیس کی کارروائی، پا نچ رکنی ڈکیت گر وہ گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے مو با ئل فون اوروارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزما ن نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ۔ ملزمان کو مجا ز عدالت میں پیش کرکے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریما نڈ حا صل کر لیا گیا ،ملزمان میں قدیم شاہ ، عرفان ، شاہد عرف گجر ، زاہد خا ن اور محمد انا رشامل ہیں ،ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔