ای- سگریٹ صحت کے مسائل بڑھانے کا باعث ہے ، ماہرین

 ای-  سگریٹ صحت کے مسائل بڑھانے کا باعث ہے ، ماہرین

صحت اور ماحول کے تحفظ کیلئے عوامی سطح پر اس کے استعمال پر پابندی لگائی جائے

اسلام آباد (سیاسی رپورٹر )ماہرین نے کہا ہے کہ صحت کے حوالے سے درپیش خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میں ای -سگریٹ کا استعمال روکنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے ،صحت اور ماحول کے تحفظ کیلئے عوامی سطح پر اس کے استعمال پر پابندی لگائی جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام منعقدہ ویبینارپاکاتان میں ای۔سگریٹ کا استعمال، حقائق اور مفر و ضے کے دوران اپنی آرا پیش کرتے ہوئے کیا،آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹر جاوید احمد نے شرکا کو بتایا کہ تیس سے زیادہ ممالک میں پہلے ہی ای۔سگریٹ کے استعمال پر پابندی عائد کی جا چکی ہے ،یونین پاکستان کے نمائندہ خرم ہاشمی نے کہا کہ ان کی تنظیم ای۔سگریٹ کے مضر اثرات سے متعلق عوامی شعور کی بیداری کیلئے کام کر رہی ہے ، ویبینار میں ایس ڈی پی آئی کے محمد وسیم جنجوعہ،سوشل پالیسی سینٹر کے محمد صابر ،ایس ڈی پی آئی کے سید واصف نقوی اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں