قوم ازلی دشمن کی سازشوں کوناکام بنادے، شجاعت بخاری

قوم ازلی دشمن کی سازشوں کوناکام بنادے، شجاعت بخاری

قرآن و اہلبیت سے دوری کے باعث عالم اسلام شیطانی قوتوں کا نشانہ ہے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سیکرٹری جنرل سید شجاعت علی بخاری نے کہا ہے کہ قرآن و اہلبیت سے دوری کے باعث عالم اسلام شیطانی قوتوں کا نشانہ ہے، پوری قوم کویکجان دوقالب ہوکرازلی دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دے، وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں یوم علی کے موقع پر عزاداران کیخلاف مقدمات خارج کئے جائیں، عزاداری پر کو ئی سودا بازی قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو باب العلم اکیڈمی میں جشن نزول قرآن کمیٹی کے زیر اہتمام قرآن و اہلبیت کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس کی صدارت ضلعی صدرٹی این ایف جے علی ابو ذر چوہان نے کی، کانفرنس سے علامہ سید مثیم عباس گردیزی، ڈاکٹر ایس زمان، پروفیسر ثمر الحسن، ظہیر شاہ مشہدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں