’’آئندہ بجٹ میں تمباکو مصنوعات پر یک درجاتی ٹیکس لگایاجائے ‘‘

’’آئندہ بجٹ میں تمباکو مصنوعات پر یک درجاتی ٹیکس لگایاجائے ‘‘

تمباکونوشی،بیماریوں میں کمی کیلئے اقدام کرناہوگا،انسدادتمباکوتنظیموں،ماہرین کااظہارخیال

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)انسداد تمباکو نوشی کیلئے کام کرنیوالی تنظیموں اور ماہرین نے کہا ہے کہ ملک میں تمباکو نوشی میں کمی اور اس سے پھیلنے والی بیماریوں میں کمی لانے کیلئے تمباکو کی مصنوعات پر یک درجاتی ٹیکس کا نظام نافذ کرنا ہوگا،ہفتے کو انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں تمباکو کی مصنوعات پر یک درجاتی ٹیکس کانفاذ یقینی بنایا جائے ۔ ٹوبیکو فری کڈز کے نمائندے ملک عمران کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ چار سال سے تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا جا سکا،حکومت کو چاہئے کہ بچوں اور نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے بچانے کیلئے آئندہ بجٹ میں تمباکو کی مصنوعات پریک درجاتی ٹیکس کا نظام نافذ کرے ۔انسداد تمباکو نوشی کیخلاف کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تمباکو نوشی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں